ملک میں تیل کی قلت نہیں، کمزور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں: علی پرویز ملک

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قلت نہیں، حکومت کمزور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کفائت شعاری مہم جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دے رہی ہے، ہماری کوشش ہے کمزورطبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے، پاکستان میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔

وفاقی وزیرپٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عوام غیرضروری سفرنہ کریں، ہم نےاپریل کے لیے تیل کا بندوبست کرلیا ہے، سعودی عرب اور کویت نے بھی اس حوالے سے بہت مدد کی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کویت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو کویت سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی ممکنہ ترسیل کے لیے مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی جب کہ کویتی سفیر نے کہا تھا کہ کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں