کرمنل ماڈل ٹرائل کورٹ: قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت، تین کو عمر قید

خیرپور: (دنیا نیوز) کرمنل ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ایک ملزم کو سزائے موت، تین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

جج لیاقت علی کوسو نے 2016 کے قتل کیس میں چاروں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائیں، ملزم عابد علی کو سزائے موت جبکہ امداد اللہ میمن، عامر علی اور معاویہ میمن کو عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 5، 5 ماہ قید کا حکم دیا گیا۔

ملزمان کو مدعی آصف علی میمن کو پانچ، پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد چاروں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں