ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قلات / کراچی / ہری پور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

قلات کے علاقے رودینجو میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کراچی

دوسری جانب کراچی کے علاقے قیوم آباد پل پر گزشتہ رات ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

ہری پور

ہری پور کے علاقے فاروقیہ میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران فارچونر گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، گاڑی ہری پور سے ٹیکسلا جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں