فیصل آباد: ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
فیصل آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ مکوانہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 48 سالہ یاسر خان اور 26 سالہ عظیم کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی۔