سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4,572 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جہاں بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر آگیا، جبکہ فی دس گرام سونا 4 ہزار 715 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 45 سینٹس کمی کے بعد 72 ڈالر 82 سینٹس ہوگئی، اس کے نتیجے میں مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 55 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 766 روپے اور فی دس گرام چاندی 38 روپے کمی کے ساتھ 6 ہزار 658 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔