خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں 3.9 شدت کا زلزلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت3.9 ریکارڈکی گئی،جبکہ گہرائی35کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پشاور سے 58 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلہ صبح تقریباً 7 بجے آیا، جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں