پاکستان سپرلیگ 11 فائنل، ٹریفک انتظامات مکمل
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ 11 فائنل کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے جبکہ پارکنگ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل فائنل میں 8ڈی ایس پیز’90 ٹریفک انسپکٹرز جبکہ پانچ سو سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، شائقین کرکٹ کی سہولت کےلئے 5 پارکنگ سٹینڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کےلئے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے` گئے ہیں۔
شائقین کرکٹ اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز’سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کرسکیں گے علاوہ ازیں شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی پارکنگ میں بھی اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے جبکہ ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک یا شیر پاو برج سے ھوتے ھوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
مغل پورہ، گڑھی شاھو سے آنے والے شائیقین مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ھوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔
انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ شائیقین کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں۔