بنگلادیش کو ہراؤ، ٹیسٹ سیریز بچاؤ، پاکستانی ٹیم کو بڑا چیلنج، دوسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

سلہٹ: (دنیا نیوز) بنگلادیش کو ہراؤ، ٹیسٹ سیریز بچاؤ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم نے سلہٹ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، بارش کے باعث قومی ٹیم نے ان ڈور پریکٹس کی، ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے، دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 اہم پوائنٹس بھی کٹ گئے تھے، ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان مقررہ ہدف سے 8 اوورز پیچھے رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں