اے این پی صدر میاں افتخارحسین کو سکیورٹی ایڈوائزری نوٹس جاری
پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین کوسکیورٹی ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔
ایڈوائزری کے مطابق میاں افتخارحسین کو 24 گھنٹے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے، رہائش گاہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور دیواروں پر خاردار تاریں لگانے کی ہدایت جاری کی۔
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ نقل وحرکت کے وقت مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں، جبکہ حساس علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق سیاسی سرگرمیوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے، جبکہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران رش، انٹری کنٹرول اور سکیورٹی ایس او پیز پرعمل کریں۔
پولیس کی ہدایت کے مطابق اشتعال انگیز بیانات، نفرت انگیز تقاریر اور امن خراب کرنے والی سرگرمیوں سے اجتناب کریں، جبکہ اسلحے کی غیر ضروری نمائش، غیر مجازمسلح گارڈز رکھنے سے بھی گریز کریں۔