عالمی سطح پر پھر ہزیمت، نام نہاد وشوگرو بھارت کی حقیقت بے نقاب

نئی دہلی: (دنیا نیوز) امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بحیرۂ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کی تباہی پر مذمت کے خواہش مند بھارت کو امریکا نے ایک بار پھر دھمکی دے دی۔

عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق بھارت کے احتجاج کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز کی بندش پراپنے موقف کا بھر پور دفاع کیا ہے، بھارتی وزیرخارجہ سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی فوج کا حکم ماننا پڑے گا، تاہم آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی پر بھارتی بحریہ جہاز پر امریکی حملے سے 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی حکومت کی ناکامی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم نااہل ، کمزور اور کمپرومائز ہو تو ملک کی ایسے ہی ہزیمت ہوتی ہے، جبکہ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے ہلاک بھارتی افراد کی مذمت کی بجائے دھمکی عالمی سطح پر بھارت کی ایک اور ہزیمت ہے، اقوام عالم میں بڑے مقام کے کھوکھلے دعویدار مودی کی مجرمانہ خاموشی بھارتی کمزوری کو آشکار کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں