عمران خان کو معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجیکشن لگانے کے لیے پمزہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) June 15, 2026
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے، ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔