سینیٹ کا اجلاس پیر کو ہو گا، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس کل پیر کو دن 12:30 بجے ہو گا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس میں مالیاتی بل 2026 پر سفارشات زیر غور آئیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ترمیمی) بل 2026 سینیٹ میں اور قومی اسمبلی سے منظور شدہ ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل سینیٹ زیرِ غورہو گا۔

اِسی طرح ٹیلی کام قوانین میں اہم ترامیم کا بل سینیٹ سے منظور کرانے کی تیاری سمیت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 میں ترمیم پر غور ہو گا۔

دوسری جانب بجٹ 2026 پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ سفارشات سے متعلق تحریک سینیٹ میں کریں گے۔

مزید برآں سینیٹ  آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت فنانس بل 2026 پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں