پہلا محرم الحرام کب ہو گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) محرم الحرام کا چاند 15 جون 2026 کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو کے مطابق 15 جون 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی، پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 40 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 15 جون 2026 کی شام محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کی توقع ہے جب کہ چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں