لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت کے علاقے وائٹ سٹی میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں آگ لگنے سے عمارت کا آدھا حصہ متاثر ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آتشزدگی کے دوران ایک منزلہ عمارت سے 3 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
ریسکیو کیے جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، لندن فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب لندن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔