امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

زیورخ: (ویب ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔

جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے، دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں