لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری کے حصول کیلیے مضبوط ہونا چاہیے، کومل عزیز

کراچی: (ویب ڈیسک) کومل عزیز کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے، نہ کہ معاشرے کے دباؤ کے آگے جھک جانا چاہیے۔

کومل عزیز خان کے ملبوسات کے برانڈ اور انسٹاگرام پر 16 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن رکھا، جہاں مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

پاکستانی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال قبل اپنے خاندانی گھر سے الگ ہو کر آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ، کیا آپ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں یا اکیلے پُرسکون زندگی گزار رہی ہیں؟ اس پر کومل عزیز خان نے جواب دیا، میں نے ڈیڑھ سال پہلے اپنا خاندانی گھر چھوڑ دیا تھا، اب میں اپنی بہترین دوست اور اپنی پالتو بلی کے ساتھ رہتی ہوں، میرا خاندان قریب ہی رہتا ہے اور وہ اکثر میرے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا بھیجتا رہتا ہے، یہ میری زندگی کا بہترین دور ہے۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں واضح کیا کہ خاندانی گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا ہے۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ میں معاشرتی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے، نہ کہ معاشرے کے دباؤ کے آگے جھک جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں