شام نے اسرائیلی حملے خود مختاری، علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف وزی قرار دیدیئے

دمشق: (دنیا نیوز) شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی شام کے صوبوں قنیطرہ اور درعا میں دراندازیوں اور توپ خانے سے گولہ باری کی مذمت کی ہے۔

شام کے سرکاری خبررساں ادارے ثنا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا یہ کارروائیاں شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنی ہیں، یہ حملے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل حملے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں اور پورے خطے میں کشیدگی اور تناؤ کو مزید بڑھانے کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں