لاہور میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، پولیس نے ملزم گرفتارکر لیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے تندور پر نان لینے گئی تھی جہاں ملزم ذیشان نے زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزم کی شناخت کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری کارروائی کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ کو انصاف دلایا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی  جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں