راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار تمام حوالاتی گرفتار کرلیے : پولیس ترجمان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کیلئے گرینڈ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام 14 حوالاتی گرفتار کرلیے گئے جس میں آخری مفرور حوالاتی اسد بھی شامل تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ 72 گھنٹے کے اندر 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کیا،14 ویں مفرور حوالاتی کی گرفتاری تک مسلسل جاری سرچ آپریشن جاری رہا جو اب اختتام پذیر ہو گیا۔

علاوہ ازیں ترجمان راولپنڈی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران قلیل وقت میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے تمام فرار حوالاتیوں کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں