ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال
دوحہ: (ویب ڈیسک) ایران کے دوحہ میں تعینات کمرشل اتاشی عباس عبدالخانی کے مطابق 5 ماہ بعد ایران کی دیّر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے مطابق بحری تجارت کی بحالی دوحہ میں ایران اور قطری حکام کے درمیان بات چیت کے بعد ہوئی۔
یہ دونوں بندرگاہیں خلیجی ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم ایران کی دیّر بندرگاہ چار ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران متعدد حملوں کا نشانہ بھی بنی تھی۔
گزشتہ ماہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ایک عبوری معاہدے کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کے بعد خلیج میں جنگ سے پہلے والی بحری تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اگرچہ خلیج میں جہازوں کی آمدورفت اب بھی مکمل طور پر معمول پر نہیں آئی اور بعض راستوں پر کشیدگی برقرار ہے۔