ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بول پڑے۔
ظہران ممدانی نے اپنے نئے منصوبے ’نیکسٹسٹاپ: بیٹر بسز، فاسٹر سروس‘ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سفری سہولتیں مسافروں کا قیمتی وقت بچانے میں مدد دیتی ہیں، اس نئے منصوبے کے تحت سفر کا دورانیہ کم ہو گا۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ سفر کا دورانیہ کم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کام پر جانے سے پہلے آرام سے اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کریں اور اسی طرح شام کو بھی وقت پر گھر واپس پہنچ کر کچھ خوش گوار لمحات اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں۔
— Politics Global (@PolitlcsGlobal) July 8, 2026
اس موقع پر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کل کا میچ مصر سے چھینا گیا۔
ظہران ممدانی کے اس ردِعمل نے میچ کے دوران ہونے والے متنازع فیصلوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو مزید ہوا دے دی ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ، مصری کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین ریفریز کے متنازع فیصلوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔