ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہو کر 47 فیصد رہ گئی
اسلام آباد: (حریم جدون) ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی مجموعی سطح کم ہو کر صرف 47 فیصد رہ گئی ہے۔
دنیا نیوز نے وزارت آبی وسائل کی آبی ذخائر سے متعلق دستاویز حاصل کر لیں
وزارتِ آبی وسائل کی دستاویزات کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں 20 جولائی تک مجموعی طور پر 6.19 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود تھا، جبکہ ان تینوں بڑے آبی ذخائر کی مجموعی گنجائش 13.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
دستاویزات کے مطابق تربیلا ڈیم میں اپنی ذخیرہ گنجائش کا 58 فیصد پانی موجود ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں صرف 40 فیصد اور چشمہ بیراج میں محض 23 فیصد پانی ذخیرہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے آئندہ مہینوں میں آبی انتظام اور وسائل کے مؤثر استعمال کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق پانی کے ذخائر میں کمی زرعی شعبے، آبپاشی اور مجموعی آبی تحفظ کیلئے چیلنج بن سکتی ہے، اس لیے پانی کے دانشمندانہ استعمال اور مؤثر ذخیرہ کاری پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments