افغان طالبان رجیم کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں جاری ظلم اور ہوشربا مہنگائی سے تنگ افغان شہری اب کھلم کھلا طالبان رجیم کیخلاف بغاوت پر اُترآئے۔

کابل شہرسے افغان شہری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، تاہم افغان طالبان کے خلاف ہمیں خود اٹھنا ہوگا، ہمیں بچانے کیلئے کوئی اور نہیں آئے گا، وقت آگیا ہے کہ افغانستان کو طالبان سے آزاد کرایا جائے اوران کا خاتمہ کیا جائے۔

دوسری جانب جلال آباد کے شہری نے بھی افغان طالبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جلال آباد جو ماضی میں انگوروں اور زرعی پیداوار کی وجہ سے مشہور تھا، اب ظلم اور جبر کا گڑھ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلال آباد کے شہری طالبان کے ظلم کا شکار ہیں، جبکہ ملا ہیبت اللہ کو اس کی خبر تک نہیں، طالبان اپنے نظریات کے برعکس یہود وہنود کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، افغان طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت اورعوامی ردعمل نے ظاہر کردیا ہے کہ شدت پسند رجیم کو وسیع پیمانے پر مخالفت کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...