کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، تاہم کوئی طاقت کشمیری عوام کی شناخت اورحقِ خودارادیت کو ختم نہیں کر سکتی۔
اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریکِ آزادی اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گا، بھارتی جیلوں میں حریت قیادت کے ساتھ ہونے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
مشعال ملک نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے اور دنیا کو کشمیری عوام کی آواز سننی چاہیے۔
مشعال ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری تارکین وطن ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments