آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
سلیکٹرز نے دباؤ کا شکار نمبر تین بیٹر مارنس لبوشین پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
بنگلا دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد لبوشین کی ٹیم میں جگہ سب سے زیادہ زیر بحث تھی، تاہم سلیکٹرز نے بڑی تبدیلیوں سے گریز کرتے ہوئے انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے برقرار رکھا ہے۔
— Cricket Australia (@CricketAus) September 7, 2026
لبوشین نے بنگلا دیش کے خلاف گزشتہ ماہ ہوم ٹیسٹ میچز میں صرف 1، 31 اور 4 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی ٹیم میں پیٹ کمنز کی قیادت میں سکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کوپر کونلی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھو کوہنمین، مارنس لبوشین، نتھن لائن، مائکل نسیر، میتھیو رنشا، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر سکواڈ میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 اکتوبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 18 اکتوبر کو کیوبیرا میں اور آخری ٹیسٹ 27 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments