سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی
کراچی:(دنیا نیوز) سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد کے تحت سندھ میں رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔
اِسی طرح قرارداد کے مطابق رینجرز کو سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے مزید ایک سال تعینات رکھا جائے گا، سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے جب کہ تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان بدستور سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے عوام کے امن، جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے۔
متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments