گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کریں گے: وزیراعلیٰ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کریں گے۔

شہرِ قائدمیں پیپلزسیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے مینڈیٹ دیا ہے، عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان شاء اللہ گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد طویل عرصے سے آباد ہیں، جنہیں طلبہ کے میڈیکل، ہاسٹل اور قبرستان سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے گلگت بلتستان کو حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ آصف علی زرداری کی کاوشوں سے خطے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے عہدے قائم ہوئے۔

امجد حسین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور عوام آج بھی اس پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے مخالفین کو چیلنج کیا کہ وہ گلگت بلتستان حکومت کی خامیاں سامنے لائیں اور  وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کوآرڈینیشن کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...