برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ

کارڈف: (دنیا نیوز) برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز ہوگئی، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے قوم پرست رہنماؤں نے حقِ خودارادیت کے تاریخی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کردیئے۔

خبرایجنسی کے مطابق ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں تینوں قوم پرست رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بریگزٹ نے ہماری معیشتوں کو نقصان پہنچایا اور عوام کے مواقع محدود کیے، ہماری اقوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویسٹ منسٹر کا وقت ختم ہونے کے قریب ہے، کسی بھی ویسٹ منسٹر حکومت کو جمہوریت روکنے یا اقوام کے مستقبل کے فیصلے کو کمزور کرنے کا حق نہیں۔

تینوں خطوں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت آئینی تبدیلی کی تیاری اور منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...