ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ایران جنگ پر امریکا کے تقریباً 33 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے، 22 ارب 30 کروڑ ڈالر استعمال شدہ گولہ بارود پر خرچ ہوئے، جنگ کے دوران 20 ہزار سے زائد امریکی فوجی اور سفارتی اہلکاروں کو خطے نکالا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی اڈوں سے امریکی افواج نے جنگی معاونت کے لیے 5 ہزار پروازیں کیں، امریکا کو عراق، کویت، سعودی عرب اور یو اے ای میں 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان بھی ہوا۔

انسپکٹر جنرل کے مطابق جنگ کے دوران 30 امریکی ڈرونز تباہ ہوئے، ایف 15، ایف 35 اور اے 10 سمیت کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، ایران نے بحرین میں امریکی بحریہ کے مرکزی لاجسٹکس مرکز کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پینٹاگون ہتھیاروں کی خریداری اور پیداوار کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اہم جنگی سازوسامان کے ذخائر بڑھانے پر بھی کام جاری ہے، کانگریس کی جانب سے لازمی قرار دی گئی رپورٹ میں جنگ کے پہلے 4 ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...