لاہور میں اجتماعی زیادتی کی شکار غیر ملکی لڑکی عدالت پیش، بیان قلمبند کرا دیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے عدالت میں بیان قلمبند کروا دیا۔

ڈیفنس لاہور میں آذر بائیجان سے آئی ہوئی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی چند روز قبل لاہور آئی تھی جسے دو نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر کیفے لے گئیں جہاں ان کے تین دوست پہلے سے موجود تھے۔ ملزمان لڑکی کو کیفے سے ایک فلیٹ پر لے گئے اور نشہ آور چیز پلائی، بعد ازاں تین افراد نے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...