ایمرجنسی یا گورنر راج پر لوگ ترکیہ کی مثال دینا بھول جائیں گے: سہیل آفریدی

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورتحال پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا موقف سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کئے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے، جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی و قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئین قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ مطالبات کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکیہ کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...