پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے مشن کے تحت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

قومی ٹیم کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...