وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے اسلام آباد میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد گالف کلب کے کورس میں منعقدہ ایونٹ میں سیکرٹری خارجہ، وزارتِ خارجہ کے ترجمان اور پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں سفارتی برادری اور کاروباری حلقوں کے درمیان روابط کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایونٹ میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...