گوجر خان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو حادثہ
گوجرخان: (دنیا نیوز) کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق گوجرخان ریلوے سٹیشن کے قریب خیبر میل کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پشاور کی جانب روانہ ہوگئی، پٹری سے اترنے والی آخری بوگی تاحال ٹریک پر موجود ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے ٹریک تاحال بند، بحالی کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments