حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے: لیاقت بلوچ
لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے۔
ایک ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بڑی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد بہت اہم ہے، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے احتیاط کا دامن پکڑے ہوئے ہیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطی کی جنگ نئی خطرناک صورتحال میں داخل ہوگئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments