محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے کئی عہدیدار اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا مؤقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، ایک کالعدم اور دہشت گرد تنظیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا کہ بی ایل اے کے عہدیداروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟ کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسا نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...