محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
جیوچوان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پہلے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی روانگی تاریخی لمحہ ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں یہ ایک عظیم موقع ہے، الفاظ میں جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا، محمد ذیشان علی کی خلائی سفر پر روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستانی قومی کو اپنے ہیرو پر فخر ہے، چینی دوستوں سے بار بار کہتا تھا کہ تعاون کو خلا تک وسعت دینی چاہئے۔
یاد رہے کہ خلائی مشن شین ژو24 پر روانگی سے قبل خلا بازوں کی الوداعی تقریب ہوئی تھی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
پاکستانی اور چائنیز خلا بازوں نے شرکا کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا تھا، تینوں خلا باز گاڑیوں میں بیٹھ کر خصوصی پروٹوکول میں خلائی مرکز پہنچے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments