مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی ماحولیاتی تباہی کی مذمت کرے، غزہ اور خطے کے دیگر علاقوں میں جنگوں نے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات آرمینیا میں منعقدہ ایک عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک تھے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں جارحانہ جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو ’ماحولیاتی نسل کشی‘ قرار دیا جانا چاہیے اور عالمی سطح پر اس کی مذمت ہونی چاہیے۔

ایرانی صدر کے مطابق جنگوں کے ماحولیاتی اثرات ایک ملک تک محدود نہیں رہتے، اس لیے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں تنازعات کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...