دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے جدید بکتر بند گاڑیاں حساس علاقوں میں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 10 بلٹ پروف اے پی سیز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور اہم مقامات پر موجود رہیں گی۔

سینئر پولیس آفیسر کے مطابق پشاور کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی بکتر بند گاڑیاں ضرورت پڑنے پر بھجوا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا کو دی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...