رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصروں کے ذریعے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کے اظہار کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں متعدد صارفین نے ان کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران رجب بٹ سے پوچھا گیا کہ وہ کس معروف شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔

اس سوال کے جواب میں رجب بٹ نے ابتدا میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے، کیونکہ ان کے مطابق ان کی زندگی بھی خاصی دلچسپ ہے۔

بعدازاں انہوں نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گے، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ناظرین انہیں اس کردار میں قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

رجب بٹ کی اس خواہش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے، بعض صارفین نے ان کی شخصیت اور عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اس انتخاب پر تنقید کی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پہلے خود کو دیکھیں، یہ کردار آپ پر مناسب نہیں لگے گا۔

ایک اور صارف نے تنقیدی انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بچے کا خیال نہیں رکھتے اور اتنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

رجب بٹ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین ان کی خواہش اور عبدالستار ایدھی کی عظیم سماجی خدمات کے تناظر میں اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...