امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم

دوشنبہ : (دنیا نیوز) چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہیں، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے۔

تاجکستان میں ایرانی نائب صدر سے ملاقات کے دوران چینی وزیراعظم نے کہا کہ حملے مذاکرات کے دوران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں، چین عالمی فورمز پر ایران کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنما تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شریک تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...