ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جنگ سے پہلے کی سطح کے 80 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم ایران اس دعوے کی بارہا تردید کر چکا ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور تہران پر زور دیا ہے کہ وہ یہ حملے بند کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...