تھرپارکر: رینجرز سندھ اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
تھرپارکر: (ویب ڈیسک) اندرون سندھ تھرپارکر کے عوام کیلئے پاکستان رینجرز (سندھ) اور ابتکار راہ روشن این جی او کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان رینجرز (سندھ)، ابتکار راہ روشن این جی او کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے حصہ لیا۔
میڈیکل کیمپ میں سندھ رینجرز اور این جی او کے ماہر ڈاکٹرز جن میں جنرل میڈیکل، آرتھوپیڈک، گائنا کالوجسٹ، ڈرما ٹالوجسٹ اور ڈینٹسٹ نے مقامی مریضوں کا معائنہ کیا، میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر 721 سے زائد مقامی مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
مریضوں کو فری طبی معائنہ اور علاج کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ مریضوں کے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
اہل علاقہ نے دور افتادہ علاقے نگرپارکر میں فری طبی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان رینجرز (سندھ) اور ابتکار راہ روشن این جی او کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments