بھارت میں نام نہاد جمہوریت بحران کا شکار، مودی کی آمریت پر عالمی میڈیا کی کڑی تنقید

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں نام نہاد جمہوریت بحران کا شکار ہوگئی جس پر مودی کی آمریت پر عالمی میڈیا بھی کڑی تنقید کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے مودی کے جابرانہ ہتھکنڈوں، کروڑوں ووٹرز کے حقِ رائے دہی پر ضرب اور بلند و بانگ جمہوری دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی جریدہ ٹائمز کے مطابق ووٹر فہرستوں سے نام خارج ہونے پر بھارت بھر میں احتجاج کیلئے ہزاروں افراد مودی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، بھارت میں ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ نام خارج ہونے پر انتخابی عمل پر عوامی غم و غصہ بڑھ چکا ہے۔

مظاہرین نے مودی اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا، بھارتی حکام نے احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی، نئی دہلی میں نوجوان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے ووٹ کے حق چھین کر اور جمہوری آزادیوں پر قدغنیں لگا کر مودی نوجوان نسل کی آواز نہیں دبا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...