حج وعمرہ زائرین کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں توسیع

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عر ب جانے والے دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی تصدیق پر عملدرآمد 20 نومبر صبع 10 بجے سے کیا جائے گا جبکہ اس کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

لازمی ویکسینیشن کے لیے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسینیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن کے تحت ائیرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری تھی جب کہ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...