عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار ایک روپے گھٹ کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 70 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 20 ڈالر پر آگیا۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 221 روپے گھٹ کر 5 ہزار 865 روپے ہوگئی۔

مزید برآں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اس کمی کے باعث سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں گراوٹ سامنے آئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...