ضلع مہمند میں 16 کرکٹ پچز اور 8 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر جاری
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے ضلع مہمند میں نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 16 نئی کرکٹ پچز اور 8 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت 6 کرکٹ پچز اور 3 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ باقی گراؤنڈز کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کھیلوں کی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔
ان اقدامات کا مقصد صوبے کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments