عمران خان سے کل وکلا کی ملاقات کا دن، چھ افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
اسلام آباد:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، تحریک انصاف نے چھ رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، فیصل ملک، اویس یونس چودھری، نیاز اللہ نیازی، راجہ یاسر اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹس کے نام شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات متوقع ہے، جس کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کے دیگر افراد کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments