اربوں روپے کا نیلم جہلم منصوبہ بند کیوں؟ شگفتہ جمانی نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھا دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران نیلم جہلم منصوبے کی بندش اور پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے دوسری وزارت کے جواب دینے کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔

رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے نیلم جہلم منصوبے پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود اس کی بندش پر سوال اٹھاتے ہوئے منصوبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں وضاحت طلب کی۔

اُنہوں نے سوال کیا کہ نیلم جہلم منصوبہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود آج تک بند کیوں پڑا ہے؟ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ بھاری رقم خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ اپنی موجودہ حالت میں پڑا ہے۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے ایک پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے دوسری وزارت سے متعلق سوال کا جواب دینے کا معاملہ اٹھایا، متعلقہ وزارت کے پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر سپیکر نے دوسری رکن اسمبلی کو جواب دینے سے روک دیا۔

اس موقع پر طارق فضل چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک پارلیمانی سیکرٹری دوسری وزارت کے سوال کا جواب بھی دے سکتا ہے۔

دوسری جانب سپیکر نے اس مؤقف پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی وزیر اجلاس میں نہ آئے اور ایک ہی پارلیمانی سیکرٹری پورا ایوان چلا لے؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...