امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں معمولی اضافہ ہوگیا، تاہم کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ری پبلکنز پر واضح برتری حاصل ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور سروے ادارے اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح گزشتہ ہفتے کی ریکارڈ کم ترین سطح 31 فیصد سے بڑھ کر 32 فیصد ہو گئی ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا کنٹرول طے ہوگا جبکہ ری پبلکنز اپنی دونوں ایوانوں میں اکثریت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سروے کے مطابق کانگریس کے لیے ووٹ دینے کے سوال پر 47 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے ڈیموکریٹس، جبکہ 36 فیصد نے ری پبلکنز کی حمایت کی۔

مہنگائی اور بڑھتے اخراجات زندگی بھی انتخابی مہم کے اہم موضوعات بن گئے ہیں جہاں 73 فیصد رائے دہندگان کے مطابق ان کے اخراجات زندگی کی صورت حال غلط سمت میں جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں کامیابی ملنے کے واضح امکانات ہیں تاہم سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنا ان کے لیے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...